بلدیہ کا کارکن اپنے ہی ٹرک سے کچلا گیا
جمعرات 17 دسمبر 2020 19:16
ہلاک ہونے والاکارکن کچرا اٹھانے والا ٹرک چلاتا تھا( فوٹو سبق)
المخواہ کمشنری میں بنگلہ دیشی کارکن ٹرک سے کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا کارکن بلدیہ المخواہ کا اہلکار تھا جو کچرا اٹھانے والا ٹرک چلاتا تھا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق بلدیہ المخواہ میں کچرا اٹھانے والا ٹرک چلانے والا کارکن اسی ٹرک سے کچلا گیا جسے وہ چلا رہا تھا۔
حادثے سے قبل کارکن نے ٹرک کو کھڑا کیا اور کچھ دیکھنے کے لیے نیچے اترا۔ اسی اثنا میں ٹرک چل پڑا اور کارکن اس کے نیچے آکر کچلا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کارکن کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سرد خانے میں پہنچا دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں