Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس اوپیز، بلدیہ کی صفائی مہم اور تفتیشی کارروائیاں

بلدیہ کے اہلکاروں نے 13 سو سے زائد تفتیشی کارروائیاں کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں گزشتہ 2  روز کے اندر بلدیہ کی ٹیموں نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مارکیٹوں کے 13 سو سے زائد دورے کیے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بلدیہ کے شعبہ امور صحت کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
جاری ہدایات کے مطابق بلدیہ کی ٹیمیں مختلف اوقات میں مارکیٹوں کے دورے کرتی ہیں تاکہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

مختلف علاقوں میں 2 لاکھ 81 ہزار لیٹر جراثیم کش مواد کا سپرے کیا گیا(فوٹو، ای پی اے)

اس ضمن میں ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے کورونا کی خلاف ورزیوں پر 15 دکانوں کے چالان کیے جبکہ سپرمارکیٹس میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہ کرانے پر 6 خلاف ورزیاں درج کیں۔
دریں اثنا بلدیہ کے صفائی اور سینیٹائزنگ یونٹس نے 14 سو مقامات پر جراثیم کش محلول کا سپرے کیا۔
سپرے مہم میں 470 اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔ بلدیہ کی جانب سے 2 لاکھ 81 ہزار لیٹر سے زائد جراثیم کش مواد کا سپرے کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے 14 ٹن سے زائد کچرا اٹھایا گیا۔

شیئر: