گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن صارفین نے دو برس سے اپنے جی میل یا گوگل اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کیا ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
گوگل کے مطابق اس پالیسی کے تحت یکم جون 2021 تک گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز، جام بورڈ، جی میل، فوٹوز، ڈرائنگز، فورمز اور سائٹس پر اکاؤنٹس غیر فعال رہنے پر ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ جو صارفین اپنے ڈیٹا کو بچانا چاہتے ہیں، انہیں ان سروسز سے منسلک اکاؤنٹس کو گوگل ایپ یا براؤزر کے ذریعے استعمال کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
فرانس میں گوگل پر 100 اور ایمازون پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائدNode ID: 523831
-
ایپل سال 2021 کے پہلے چھ ماہ میں 9 کروڑ سے زائد فون بنائے گاNode ID: 525091
-
چین میں سافٹ ویئر کے ذریعے اویغور مسلمانوں کے چہرے کی شناختNode ID: 525561