ایپل سال 2021 کے پہلے چھ ماہ میں 9 کروڑ سے زائد فون بنائے گا
رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی اگلے سال 2021 میں 230 ملین آئی فونز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
ایپل سال 2021 کے پہلے ہاف تک نو کروڑ ساٹھ لاکھ فون بنائے گا جس کی وجہ فائیو جی ہینڈ سیٹس کی 30 فیصد تک سالانہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ ہے۔
جاپان کے اخبار نکی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپلائزز کو تقریبآ نو کروڑ 60 لاکھ فونز سپلائرز کو بنانے کا کہا گیا ہے. جس میں جدید ترین آئی فون 12،کے ساتھ ساتھ آئی فون 11 اور ایس ای ماڈلز شامل ہیں لیکن صنعتی سطح پر کچھ کلیدی اجزاء کی کمی کے باعث اس ٹارگٹ کو پورا کرنا مشکل ہے.
رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی اگلے سال 2021 میں 230 ملین آئی فونز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ سال 2019 کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم کمپنی کسٹمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق پروڈکشن میں ردوبدل کرے گی.
ایپل نے اکتوبر میں کہا تھا کہ اس کی 5G آئی فون کی تاخیر سے لانچ کے باعث صارفین نے نئی ڈیوائسز کو خریدنے سے اجتناب کیا۔
ریفینیٹیو ڈیٹا کے مطابق تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ پہلی سہ ماہی میں آئی فون کی آمدنی 5.8 فیصد بڑھ کر 59.19 بلین ڈالرز ہوجائے گی. نکی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی فی الحال ایک نئے ایپل ٹی وی ماڈل پر کام کر رہی ہے اور اپنی میک بک پرو اور آئی میک پرو کے لئے 2021 کا شیڈول تیزی سے بنا رہی ہے۔