Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 1500 خواتین اہلکار تعینات

مختلف مقامات پر رہنمائی کے لیے کارکن ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور مدد کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ امور حرمین کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ادارے نے مسجد الحرام میں آنے والی خواتین زائرین کی سہولت کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کو متعین کیا ہے۔

50 اہلکار خواتین کو الیکٹرانک ویل چیئر کے لیے مقرر کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

متعین کی جانے والی 1500 مددگار خواتین میں سے 600 اہلکار ادارے میں فنی امور کی دیکھ بھال کریں گی جبکہ 50 خواتین اہلکار الیکٹرانک ویل چیئرز کی نگرانی اور انہیں استعمال کرنے کے حوالے سے خواتین زائرین کی رہنمائی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ باقی 850 خواتین اہلکار فیلڈ ورک کے لیے مخصوص ہیں۔
ادارہ امور حرمین میں شعبہ خواتین کی نگران ڈاکٹرالعنودبنت خالد العبود کا کہنا تھا کہ بھرتی کی جانے والی خواتین اہلکاروں کو ترقیاتی منصوبہ برائے 2024 کے تحت لیا گیا ہے جس کا بنیادی ہدف خواتین زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مسجد الحرام میں گائیڈ خواتین کی جانب سے خواتین عمرہ زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے۔
گراؤنڈ میں موجود خواتین رہنمائی کا کام کرتی ہیں۔ یہ خواتین مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر تعینات کی جاتی ہیں تاکہ آنے والی خواتین زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاسکے۔

شیئر: