سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سینیٹ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔
اتوار کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں اپنے موقف پر قائم ہوں کہ چیئرمین نیب آگر سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹ جاری ہوں گے۔
اس سلسلے میں سینیٹ کے پروسیجر پر عمل درآمد کیا جائے گا اور انہیں پیش کرنے کے لیے وارنٹ جاری کریں گے، یہ سینیٹ کمیٹی کا اختیار ہے۔
مزید پڑھیں
-
نیب چیئرمین کے اختیارات، عدالت کا نوٹسNode ID: 497281
-
’حکومت کا سینیٹ کے انتخابات فروری میں کروانے کا فیصلہ‘Node ID: 525001
-
’سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ نہیں بلکہ اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں گے‘Node ID: 525611
انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم نہ کرنا سیاسی جماعتوں کی ناکامی اور غلطی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں وقت پر ترمیم لے آتیں تو آج یہ حال نہ ہوتا۔
’سیاسی انتقام کا نشانہ اپنی جگہ مگر کاروباری شخصیات کا نیب سے کیا لینا دینا ہے، کوئی پلاٹ بیچے تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، کوئی چیز درآمد کریں تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ نیب والے ہاؤسنگ سوسائٹیز والوں کو نوٹس جاری کرکے کہتے ہیں کہ آپ کو گورننگ باڈی ہم بنائیں گے۔
’ان کی جعلی ڈگریاں اور جعلی ڈومیسائل ہیں، دو دو تین تین ڈومیسائل ہیں۔ان کے اثاثے آمدنی سے زائد ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پھر نیب کا ہر چیز کا انچارج بنا دیں اور باقی سارے ادارے بند کر دیں۔ نیب کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
