وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی ریگولرائیزیشن کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا نقشہ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے۔
اتوار کو ٹوئٹر پر لیگی رہنما مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’(ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لے کر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔ عمران خان نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا۔ ان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے، یہ اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، وہ جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
بنی گالہ، عمران خان کے گھر کا این او سی جعلی قرار
Node ID: 211986
-
بنی گالہ تجاوزات کیس عمران خان کی آزمائش ہے‘ چیف جسٹس
Node ID: 294086
-
سی ڈی اے نے عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کو ریگولرائز کر دیا
Node ID: 526236
خیال رہے کچھ ماہ قبل وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی قانونی منظوری دی تھی جس کے لیے 12 لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کیا گیا تھا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایک اعلی عہدیدار نے عمران خان کے گھر کو سی ڈی اے کی جانب سے قانونی حییثیت دینے کی تصدیق کی تھی۔
اس حوالےسے سی ڈی اے کی جانب سے منظوری کا ایک لیٹر پانچ مارچ 2020 کو جاری کیا گیا تھا جو کہ اتوار کو سامنے آیا تھا۔
(ن) لیگی راہنما جھوٹ کا سہارا لےکر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔عمران خان نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا۔انکے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے،یہ اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،وہ جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایاہے۔ https://t.co/GPWRY2mNYA
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 20, 2020