’ریاض کی سڑکوں کا اصل رنگ بحال کریں‘
’مہم کے تحت اب تک دو لاکھ 15 ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی ہوچکی ہے‘ (فوٹو : ٹوئٹر)
ریاض میونسپلٹی نے شہر کی سڑکوں کی صفائی مہم کو اصل رنگ بحال کرنے کا نام دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی سڑکوں کی صفائی مہم کے تحت اب تک دو لاکھ 15 ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی ہوئی ہے‘۔
’ہم نے مہم کو ’سڑکوں کا اصل رنگ بحال کریں‘ کا نام دے رکھا ہے۔ یہ مہم گزشتہ 6 ماہ سے جاری ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’دار الحکومت میں صفائی مہم ویسے بھی جاری ہے، اس مہم میں ہم شاہراہوں اور سڑکوں کو چمکدار اور صاف شفاف بنائیں گے‘۔
’مہم کو کامیاب بنانے میں وزارت ٹرانسپورٹ اور محکمہ ٹریفک کا تعاون حاصل ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شاہراہیں اور سڑکیں شہر کا بنیادی ڈھانچہ ہیں جن کی مرمت اور حفاظت سے بہترین تشخص نمایاں ہوتا ہے‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دار الحکومت کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور خود کو مہذب شہری ثابت کریں‘۔