حصص مارکیٹ میں خلاف ورزیوں پر11 افراد کے خلاف مقدمہ
اتھارٹی نے ملزمان کی مکمل تحقیق کے بعد رپورٹ تیار کی- (فوٹو عرب نیوز)
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے حصص بازار کے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک رویہ اختیار کرنے پر 11 افراد کے خلاف قانون کی دفعہ 49 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا ہے۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ چند افراد حصص مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔
ملزمان کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے حصص مارکیٹ میں شیئرز کی اتار چڑھاؤ کے لیے غلط طریقے استعمال کیے جو قانون کی شق 49 اور شق نمبر2 کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزمان حصص مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت میں شکوک پیدا کرنے کے علاوہ مخصوص شیئرز کی جعلی خریداری بھی ظاہر کی جس کا مقصد مخصوص شیئرز کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ کرنا تھا ۔
اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملزمان کے حوالے سے جامع انداز میں تحقیقات کرنے کے بعد تمام شواہد کے ساتھ ان پر قانون کی خلاف ورزی کا کیس فائل کرکے انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کردیا ہے جہاں ان پر شیئر مارکیٹ میں دھوکہ دہی کاالزام عائد کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں