Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حصص‘ میں دھوکے بازی پر 22 سرمایہ کاروں کےخلاف ایکشن

حصص کے لین دین کو شفاف بنانے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے حصص کے کاروبار میں دھوکے بازی سے 1.33 ارب ریال کمانے پر 22 سرمایہ کاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چالان پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیے ۔  
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کونسل نے ’تداول‘ قانون کی دفعہ 49اور مارکیٹ کے لائحہ عمل کی دفعہ 2 کی تعمیل کرتے ہوئے 22 سرمایہ کاروں   کا چالان پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

حصص مارکیٹ میں جعل سازی پرسزائیں مقرر ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی نے شعبہ ظاہر کیا ہے کہ سرمایہ کاروں نے ’دارالعرفان‘ کمپنی کے حصص کے لین دین میں گھپلے بازی کر کے 1.33 ارب ریال کا منافع کمایا ہے ۔  
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ حصص کے لین دین میں غیر قانونی طریقے اختیار نہ کیے جائیں، اس امر کو فراموش نہ کیاجائے کہ حصص کے لین دین میں گھپلے بازی ، دھوکہ دہی اور حیلے بہانے فوجداری جرم شمار ہوتے ہیں۔
ایسا کرنے پر قانونی گرفت ہوتی ہے اور تداول قانون (حصص مارکیٹنگ) میں اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سزائیں مقررہیں۔
حصص کے لین دین کو شفاف بنانے کےلیے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے جملہ اختیارات استعمال کیے جاتے ہیں۔

 

 

شیئر: