Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالیڈے سیزن: ہر سُو روشنی اور دمکتے چہرے

یورپ سمیت دیگر مغربی ممالک میں دسمبر کا مہینہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔ کرسمس کے تہوار کے ساتھ نیو ایئر کی رنگا رنگ تقریبات خوشی کو دوبالا کر دیتی ہیں۔ دسمبر شروع ہوتے ساتھ ہی ہالیڈے یعنی چھٹیوں کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس سیزن میں مارکیٹوں اور عمارتوں کو بھی روشنیوں سے سجایا جاتا ہے جو کسی جشن کا سماں پیش کرتی ہیں۔ دیکھیے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔۔۔

کرسمس کے تہوار سے پہلے ہی لوگ گھروں کو بھی روشنیوں سے سجانا شروع کر دیتے ہیں۔

لاطینی ملک ال سلواڈور میں ہالیڈے سیزن منانے کے لیے مرکزی مقامات کا سجایا گیا ہے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیلس سکوائر ایسا مرکزی مقام ہے جسے ہر خوشی کے موقع ہر جشن منایا جاتا ہے۔

لندن میں شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر کرسمس سے متعلق مختلف کارٹون کرداروں کو سجایا ہوا ہے۔ 

یورپی ملک لیٹویا میں پوری گلی کو برقی قمقموں سے روشن کیا ہوا ہے۔

برازیل میں کرسمس لائٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

ہالیڈے سیزن میں بچوں کے لیے خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جاتا ہے۔

مغربی ممالک میں دسمبر کے پورے مہینے میں جشن کا سما ہوتا ہے۔

پیرس میں ٹاؤنن ہال کی سرکاری عمارت کو روشن کیا ہوا ہے۔

عمارتیں اور مارکیٹیں تو جشن کا سما دے ہی رہی ہیں لیکن نیو یارک کے ایک شہری نے اپنی ٹیکسی کو بھی رنگ نہ رنگی لائیٹوں میں سجا رکھا ہوا ہے۔

شیئر: