Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورن اور کیفوں میں ’لائیو شو‘ پیش کرنے کی اجازت

پروگرام کے لیے ریسٹورانٹس کے لائسنس کی  تجدید ہوچکی ہو- (فوٹو: سعودی انٹرٹیمنٹ ٹوئٹر)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورانٹس اور کیفوں میں ’لائیو شو‘ پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اتھارٹی سے لائیو شو پیش کرنے کے لیے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لائیو شو پیش کرنے کے لیے مقررہ ضوابط پورے کرنے والوں کو ہی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ 

لائیو شو کے لیے اتھارٹی کے پوٹل پر اندراج لازمی ہے- (فوٹو: اخبار 24)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی شرائط میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورانٹس یا کیفوں میں لائیو شو پیش کرنے کے لیے لازمی ہے کہ اتھارٹی کے پورٹل پر ان کا اندراج کیا گیا ہو۔ 
پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ضروری ہے کہ ریسٹورانٹس یا  کیفوں کے لائسنس کی  تجدید کی گئی ہو۔ متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے ضوابط پر عمل کیے جانے کی صورت میں انہیں لائیو شو پیش کرنے کی اجازت مل سکے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: