Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں یورپی سفارتکار کرسمس منا رہے ہیں

کرسمس ٹری ایسا درخت ہے جو دسمبر میں سجایا جاتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موجود کئی ممالک کے سفارتکار کرسمس تہوار منا رہے ہیں۔  اس سالانہ تہوار کے موقع پر وہ کرسمس ٹری کی جگمگاتی روشنیوں میں لمحات گزار رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے باعث رواں ہفتے کے آغاز میں سخت اقدامات کا نفاذ کیا ہےاور اپنی تمام سرحدیں بند کر دی ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ امسال ہم  یہ تہوار مناتے وقت احتیاطی اقدامات کریں۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس موقع پر فرانسیسی سفیر لڈووک پاولز نے کہا ہے  کہ ہمیں ان لوگوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے اہل خانہ سے دور رہیں گے۔ فرانسیسی سفیر امسال ریاض میں ہی کرسمس منائیں گے۔
سفیر نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ امسال ہم  یہ تہوار مناتے وقت تمام احتیاطی اقدامات کی پابندی کریں اور اپنی صحت برقرار رکھنے پر دھیان دیں۔
جولوگ کرسمس مناتے ہیں ان کے لئے سال کا یہ وقت اہل خانہ اور احباب کے یکجا ہونے کا خوشگوار موقع ہے۔

کورونا کے باعث یہ سال ہر کسی کے لئے بہت مشکل رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

ریاض میں رائل ڈینش ایمبیسی کے مائیکل جینسن نے کہا کہ ہماری روایات میں سے ایک روایت جو ہم ڈنمارک میں مناتے ہیں، وہ کرسمس ٹری ہے۔ یہ ایسا درخت ہے جو دسمبر میں سجایا جاتا ہے۔
 یہ وہ شے ہے جس کے گرد بچے سے لے کر بوڑھے تک، خاندان کے تمام افراد اکٹھے ہوتے ہیں اور  یہ خاص درخت سجانے سے محظوظ ہوتے ہیں۔
موسیقی بھی کرسمس کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔  یونان کے سفیر اسٹیوروس ایوگوسٹائیڈز نے سب کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

خواہش ہے نیا سال صحت و تندرستی ، سلامتی اور خوشحالی سے معمور ہو۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نغمہ ہے جو لوگوں کو اپنے گھروں میں خوش آمدید کہنے اور مبارکبار دینے سے متعلق ہے۔
یہ ایک ایسا موسم ہے جس میں ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور بڑے اجتماعات منعقد کرتے ہیں۔
امسال میں اور میرے اہل خانہ ریاض میں کرسمس منا رہے ہیں۔ کورونا کے باعث یہ سال ہر کسی کے لئے بہت مشکل رہا ہے۔
میں سعودی عرب کے عوام اور دنیا بھر کو نئے سال کی پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خواہش کرتا ہوں کہ نیا سال صحت و تندرستی ، سلامتی، تحفظ اور خوشحالی سے معمور ہو۔
بیلجیئم کی سفیر ڈومینک منیوئرنے ہر کسی کو صحت تدابیر کی پابندی کرنے اور جن لوگوں کو کورونا وائرس کے خدشات لاحق  ہونے کے امکانات ہیں، ان کو بچائے رکھنے کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کرنے پرمبارکباد دی ہے۔
سعودی عرب میں یورپی یونین کے نئے سفیر پیٹرک سمونٹ رواں برس جدہ میں اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  جدہ ایک خوبصورت شہر ہے اور ہم یہاں موجود ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یہاں ہمیں کرسمس ٹری کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر بالآخر یہ ہمیں مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے اہل خاندان سعودیعرب میں کرسمس منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 

شیئر: