اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اڑانیں بھری ہیں جبکہ دوسری جانب شام کے شہر مسیاف میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔
عرب نیوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کو علی الصبح اسرائیلی طیاروں کی پروازوں سے بیروت کے شہری خوفزدہ ہوئے جن میں سے بعض کے مطابق شہر کے آسمان پر میزائل بھی دیکھے گئے۔
لبنان پر اسرائیل طیاروں کی پرواز کے کچھ دیر بعد شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ملک کے وسطیٰ شہر مسیاف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
بشار الاسد کو 3ممالک کا انتباہNode ID: 311261
-
'بیروت تم نے ہمارا دل توڑ دیا، گڈ بائے'Node ID: 503841
-
بیروت دھماکوں کے متاثرین کے لیے پراجیکٹNode ID: 514861