Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزرائے داخلہ وثقافت اور تفریح بورڈ کے سربراہ نے ویکسین لگوا لی

’شہزادہ عبد العزیز، شہزادہ بدر اور ترکی آل الشیخ کو پہلا انجکشن دیا گیا ہے ‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرمان اور تفریح اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہیں ریاض میں کورونا ویکسین سینٹر میں پہلا انجکشن لگوایا ہے جبکہ ان سے پہلے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویکسین لگوائی تھی۔
دریں اثنا ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ان کے ویکسین لینے سے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ترغیب ملے گی‘۔
’وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے ویکسین کا معقول انتظام کر رکھا ہے‘۔
’ولی عہد کی ہدایت پر ویکسین شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں منصفانہ بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے‘۔

’اس سے قبل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویکسین کا پہلا انجیکشن لیا تھا‘ (فوٹو: سبق)

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ویکسین انتہائی محفوظ ہے اور وبا سے کافی حد تک بچاؤ کا کام کرتی ہے‘۔
 

شیئر: