انڈیا کے دارالحکومت دہلی نے گذشتہ 15 برسوں میں سب سے ٹھنڈا نیا سال دیکھا ہے جہاں پہلے دن کا درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن اسی سال کے آغاز پر انڈیا کے لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی شاعرانہ صلاحیت کے بارے میں بھی علم ہوا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی ایک نظم ’مائی گوو انڈیا‘ کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ہے جسے سوشل میڈیا پر جہاں حوصلہ افزا اور امید افزا نظم قرار دیا جا رہا ہے وہیں اس کے متعلق بہت سے سوال بھی پوچھے جا رہے ہیں۔
Let's start our first day of the new year with a mesmerizing and motivating poem 'Abhi toh Suraj Uga hai', written by our beloved PM @narendramodi. @PIB_India @MIB_India @PMOIndia pic.twitter.com/9ajaqAX76w
— MyGovIndia (@mygovindia) January 1, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو ہندی زبان کا مستند شاعر مانا جاتا تھا اور ان کے شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے تھے۔
لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سال پر اپنی نظم پیش کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی نظم کا عنوان ’ابھی تو سورج اگا ہے‘ ہے۔
ٹوئٹر پر کئی صارف نے اٹل بہاری واجپئی سے ان کا مقابلہ کیا ہے اور ایک صارف نے واجپئی کی ایک نظم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نریندر مودی کو اٹل بہاری واجپئی کی یہ نظم سننی چاہیے۔
A brilliant poem by Atal Bihari Vajpayee.
Modi should listen to it. pic.twitter.com/0XvmerQzFN
— Kuldeep Sharma (@Kuldeep9Sharma) December 25, 2020
وزیر اعظم مودی کی جس نظم کو سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے اس ویڈیو میں انڈیا کا میزائل آسمان پر پرواز کرنے کے لیے نکلتا ہے اور اس کے ساتھ کورونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف اور ملک کی فوج اور لڑاکا طیاروں کے ساتھ مختلف گوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ان کی نظم کا ایک بند یہاں پیش کیا جا رہا ہے:
آسماں میں سر اٹھا کر
گھنے بادلوں کو چیڑ کر
روشنی کا سنکلپ لیں (روشنی کا عہد کریں)
ابھی تو سورج اگا ہے۔
انڈیا میں کسانوں کا مظاہرہ گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور اس کے تناظر میں شیل 591 نامی ایک صارف نے لکھا کہ سنہ 1953 میں بمل رائے نے ایک شاہکار فلم ’دو بیگھا زمین‘ بنائی تھی اور یہ فلم ربندر ناتھ ٹیگور کی نظم ’دوئی بیگھا جومی‘ پر مبنی تھی۔ واقعتاً مودی اسی کو حقیقت میں بدل رہے ہیں، یعنی آج کے زمینداروں کے ساتھ مل کر چھوٹے کسانوں کو مزدور بنار رہے ہیں۔‘
#FarmersProtest in 1953 #bimalroy directed the epic film" दो बिघा जमीन" Story was based on the poem written by #Tagore " दुई बिघा जोमि". That's precisely #modi is trying to convert into reality I.e. to convert small farmers into labourers with the help of today's zamindaars.1/1 pic.twitter.com/II2IbEye5i
— Shail59 (@Shail591) December 25, 2020