Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رنبیر کپور سے بہت محبت ہے‘ آخر کار ساتھ کام کرنے کا موقع مل ہی گیا

اس سے قبل رنبیر کپور فلم تماشا میں دیپکا پاڈوکون کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فوٹو اے ایف پی
نئے سال کا آغاز ہوتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے وہیں بالی وڈ سٹار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم کے اعلان نے بھی ہلچل مچا دی۔
فلمی تجزیہ کار تارن ادارش نے ٹوئٹر پر سال 2021 کی پہلی بڑی خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رنبیر کپور کو آئندہ آنے والی فلم ’اینیمل‘ میں دیکھا جائے گا۔
رنبیر کپور فلم میں دیگر اداکاروں انیل کپور، بوبی دیول اور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ دیکھے جائیں گے۔
اس فلم کا اعلان ہوتے ساتھ ہی رنبیر کپور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ اس موقع پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ نیا سال پہلے ہی بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے لکھا کہ 2021 کو میرا پیار پہلے سے ہی ہے۔
بالی وڈ لیجنڈ انیل کپور نے بھی فلم کے حوالے سے ٹویٹ کی کہ اس خبر کے ساتھ ہی نیا سال بہتر ہو گیا ہے۔
ٹوئٹر صارف سفر نامہ کا کہنا تھا کہ سال 2021 رنبیر کپور کا سال ہوگا۔
ٹوئٹر صارف آیان سانگر نے پرینیتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ سیف علی خان کے بعد انہیں رنبیر کپور سے بے حد محبت ہے۔ انٹرویو کی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آخر کار پرینیتی کو رنبیر کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل ہی گیا۔
رنبیر کپور آج کل اپنے اہل خانہ اور گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ہمراہ راجستھان کے علاقے رانتھمبور میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ کچھ دن قبل ان کی اسی مقام پر سے ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ان کی والدہ نیتو کپور کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔

شیئر: