Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائبر سیکیورٹی کا اینڈرائڈ فائرفوکس خامی پر ہائی الرٹ

سائبر سینٹر نے کہا ہے کہ پہلی فرصت میں فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کر لیا جائے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی نیشنل سینٹر (سعودی سی ای آر ٹی) نے جمعرات کو اینڈرائڈ فائر فوکس اور فائرفوکس ای ایکس آر میں موجود خامیوں کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے- سعودی سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ یہ خامیاں بے حد خطرناک ہیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سی ای آر ٹی نے توجہ دلائی کہ ہیکر خامیوں کا ناجائز فائدہ اٹھا کر خطرناک پروگرام ڈال سکتے ہیں۔
سینٹر نے مشورہ دیا ہے کہ فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کر لیا جائے-
سعودی سی ای آر ٹی نے ونڈوز، میک، ایل آئی این یو ایکس سسٹم، کروم کے فائر فوکس میں خامیوں سے ہوشیار رہا جائے۔ سینٹر نے اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔
سعودی سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ ہیکر خطرناک پروگرام ڈالنے کے لیے سسٹم میں مذکورہ خامیوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے لہذا پہلی فرصت میں فائر فوکس کو اپ ڈیٹ کر لیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: