Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عالمی سائبر فورم کی میزبانی کرے گا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سرپرستی کریں گے۔فائل فوٹو
سعودی عرب آئندہ برس 22 فروری 2020 کو ریاض میں عالمی سائبر فورم کی میزبانی کرے گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سرپرستی کریں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی سائبر فورم کے شرکاءسائبر سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی تعاون کے نئے افق دریافت کریں گے۔ 
سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے فروغ کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 

سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے فروغ کی کوششوں کا جائزہ  لیا جائےگا۔ فائل فوٹو

عالمی سائبر فورم کے شرکاءاس شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیبات بھی پیش کریں گے۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں کیا کچھ ہورہا ہے اسے بھی اجاگر کیا جائے گا۔
عالمی سائبر فورم میں سعودی عرب اور بیرونی دنیا کے سرکاری اور نجی شعبوں کے منتخب اعلیٰ عہدیدار شریک ہونگے۔ سائبر سیکیورٹی کے اسکالرز، بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدار،عالمی سرمایہ کار او ر فیصلہ ساز بھی مدعو ہیں۔
 عالمی سائبرفورم کے پروگرام میں سائبر سیکیورٹی کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی تعاون کا معیار بلند کرنے کے طور طریقے زیر بحث آئیں گے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سائبر سیکیورٹی صنعت کو جدید تر بنانے کی تدابیر پر غور کیا جائے گا۔
 عالمی سائبر فورم کا اہتمام سعودی عرب میں ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب جی 20کے اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہا ہوگا۔
مملکت میں ان دنوں وژن 2030 کے تناظر میں سائبر سیکیورٹی کے زبردست منصوبے نافذ کئے جارہے ہیں۔
سعودی عرب انٹرنیشنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی فہرست میں 13ویں نمبر پر آگیا ہے۔ آرگنائزیشن نے اسے 173 ممالک میں عالمی سطح پر 13واں اور عرب دنیا کی سطح پر پہلا نمبر دیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: