موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ 8 جنوری جمعہ کو سعودی عرب کے 9 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-
مزید پڑھیں
-
مکہ سمیت کئی علاقوں میں بارشNode ID: 509566
-
سردی کی شدید لہر، جمعرات سے اتوار تک بارش متوقعNode ID: 530401
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بارش سے قبل مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، حائل، قصیم، مدینہ منورہ، ریاض کے بعض مقامات، تبوک اور الشرقیہ میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی-
موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ بحراحمر میں ہواؤں کا رخ جنوب سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار 18 سے 42 کلو میٹر ہوگی- لہریں ایک میٹر سے دو میٹر تک اونچی رہیں گی جبکہ خلیج عرب میں ہوائیں جنوب مشرق سے شمال مشرق کی طرف 15 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی- لہریں ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی-