مشقیں خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ ( اخبار 24)
سعودی عرب اور امریکہ نے جمعرات کو فضائی مشقیں مکمل کرلیں۔ یہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ تعاون حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فضائی مشقوں میں سعودی لڑاکا طیاروں ایف 15 ایس آئی اور امریکی فضائیہ کے سٹراٹیجک بمبار بی 52 اور ایف 16 نے حصہ لیا ہے۔
سعودی لڑاکا طیاروں ایف 15 ایس آئی اور امریکی فضائیہ کے بی 52 اور ایف 16 نے حصہ لیا ہے۔ ( اخبار 24)
امریکی سعودی فضائی مشقوں سے مشترکہ امکانات اور توانائیاں اجاگر ہوئیں۔ ان مشقوں سے جنگی آپریشن میں یکجہتی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔