دبئی .... 2019ءتک خلیجی ممالک سالانہ52ملین ٹن غذائی اشیاءاستعمال کرنے لگیں گے۔ دبئی میں غذائی اشیاءکی 120ملکوں کی 5ہزار کمپنیاں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی منڈیوںکو کھانے پینے کا سامان فراہم کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔ اربوں ڈالر کے سودے کررہی ہیں۔دبئی میں کھانے پینے کی اشیاءکی نمائش شروع ہوگئی ۔ یہ5دن تک جاری رہیگی۔ماہرین غذائی امور کے مطابق خلیجی ممالک میں 2014ءسے 2019ءکے درمیان غذائی اشیاءکی سالانہ طلب میں 3.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔