Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب پہاڑ اور آسمانی بجلی ہم آغوش ہوتے ہیں

’50 سے زائد تصاویر لینے کے بعد یہ تصویر حاصل ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ کلاک ٹاور کے پس منظر میں جدہ کی این سی بی کی عمارت کی مشہور تصویر بنانے والے فوٹو گرافر عبد القادر المالکی نے طائف کی ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
المفتی پہاڑ کی چوٹیوں پر لی گئی تصویر میں آسمانی بجلی چمکنے کا حسین منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کےمغربی شہر طائف کے پہاڑوں کا قدرتی جمالیاتی حسن اپنی مثال آپ ہے۔
 سعودی عرب کے سیاح اور فوٹو گرافی کاشوق رکھنے والےان پہاڑوں میں سیاحت اور فوٹو گرافی کا شوق پورا کرنے جاتے ہیں۔
مشہور فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے طائف کے مشہور پہاڑ 'المفتی' کے جادوئی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں‌محفوظ کیا ہے۔
المالکی نے کہا کہ ’میں بارش اور گرج چمک کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے طائف سے المفتی پہاڑ کی طرف روانہ ہوا‘۔
’طائف شہر سے کچھ فاصلے پر واقع یہ پہاڑ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ مغرب اور عشا کے درمیان آسمانی بجلی کے چمکنے کے مناظر کی تصاویر بنائیں‘۔

’ ایسے لگتا ہے کہ آسمانی بجلی اور پہاڑی چوٹیاں آپس میں معانقہ کر رہی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

’ایسے لگتا ہے کہ آسمانی بجلی اور پہاڑی چوٹیاں آپس میں معانقہ کر رہی ہیں‘۔
’آسمانی بجلی اور مفتی پہاڑ کی چوٹیوں کے ہم آغوش ہونے کی 50 سے زائد تصاویر لینے کے بعد یہ تصویر حاصل ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے‘۔

شیئر: