جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم نے سکواڈ کا اعلان کیا۔
قومی سکواڈ میں پہلی مرتبہ نو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ عابد علی (اوپنر)، عبداللہ شفیق (اوپنر)، عمران بٹ (اوپنر)، مڈل آرڈر میں بابر اعظم (کپتان)، اظہر علی اور فواد عالم کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مڈل آرڈر بلے بازوں میں کامران غلام، سلمان علی آغاز اور سعود شکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خراب کارکردگی، مصباح الحق بھی رخصت ہوں گے؟Node ID: 530246
-
’کمروں میں بند رہیں گے تو کارکردگی پر فرق تو پڑے گا‘Node ID: 531471
-
عمران خان کی کرکٹ میں مقبولیت برقرار، ’انڈینز گھبرانا نہیں‘Node ID: 532026