انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں 28 سالہ خاتون کو اس وقت ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنا پڑی جب ڈرائیور گاڑی کو ممبئی لے جاتے ہوئے خود نیند کی وادی میں چلا گیا۔
مزید پڑھیں
-
”اوبر “میں سامان بھولنے والوں میں سعودی اولNode ID: 404451
-
اوبر ڈرائیور کی قسمت جاگ گئیNode ID: 456201
-
اوبر ڈرائیور مسافر کو لوکیشن کے بجائے تھانے لے گیاNode ID: 457681
21 فروری کو پیش آنے والا اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ اس وقت خبروں میں آیا جب اوبر ٹیکسی میں سفر کرنے والی مسافر تیجسوینی دیویا نائیک نے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں۔
نائیک نے 21 فروری کو دن ایک بجے پونے سے ممبئی کے علاقے اندھیری میں اپنے گھر تک کے لیے اوبر بک کرائی۔
انہوں نے بتایا کہ ’شروع میں تو ڈرائیور مسلسل فون پر مصروف رہا اور میں نے اسے ڈرائیونگ کے دوران فون کے استعمال سے منع کیا جس کے بعد اس نے فون رکھ دیا اور سونے لگا۔‘
ایک موقع پر تو ڈرائیور دوسری گاڑی کو ٹکر مارنے ہی والا تھا جس پر انہوں نے ڈرائیور کو یہ پیشکش کی کہ اگر وہ کچھ دیر سونا چاہتا ہے تو سو سکتا ہے گاڑی وہ خود چلالیں گی۔
فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی مس نائیک نے مزید بتایا کہ جب اس نے رضامندی ظاہر کی تو میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئی اور اسے بتایا کہ وہ آدھا گھنٹہ سو سکتا ہے کیونکہ میں اپنے کمر درد کی وجہ سے زیادہ دیر تک گاڑی نہیں چلا سکتی۔‘
thanking god I’m alive right now and I wasn’t asleep when this happened & that I know how to drive.@Uber @Uber_Support @Uber_India I am seething with anger right now. how dare they drive if they’re not well rested? how dare they put anyone else’s life at risk?
part 1 #uber pic.twitter.com/lUUFXpHCQS— tejaswinniethepooh (@teja_main_hoon_) February 21, 2020