امیزون ڈاٹ کام ایس اے نے کام شروع کردیا
لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھا ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں امیزون اور سوق نے سوق ڈاٹ کام ای کامرس ویب کی جگہ امیزون ڈاٹ ایس اے کا آغاز کیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھا ہوا ہے اور مزید صارفین ویب کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
امیزون ڈاٹ ایس اے کی ویب پر جاری بیان کے مطابق نیا آن لائن سٹور سعودی عرب میں سوق اور امیزون کی عالمی سطح پر ریٹیل مارکیٹنگ کا بہترین تجربہ ساتھ لے کر آیا ہے۔ اس سٹور میں سلیکشن رینج مقامی مصنوعات سے لے کر پوری دنیا تک ہے جس میں امیزون امریکہ شامل ہے۔
صارفین اب سعودی عرب میں امیزون پر اپنی سوق کی ممبر شپ کا استعمال کرتے ہوئے خریداری کرسکتے ہیں، 200 ریال سے زیادہ کی خریدار ی کے آرڈر پر اگلے دن مفت ڈیلیوری کی پیشکش کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ چند سالوں میں سوق سعودی عرب کی افرادی قوت بڑھ کر ایک ہزار چار سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔
نئی برانڈڈ ویب سائٹ ڈیسک ٹاپ اور ایپ دونوں پرعربی میں دستیاب ہے۔
صارفین، امیزون ڈاٹ ایس اے کے استعمال کے لیے امیزون شاپنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور سیٹنگز سے سعودی عرب منتخب کریں۔
یاد رہے کہ سوق ڈاٹ کام کا آغاز 2005 میں شامی کاروباری شخص رونالڈو موچاور نے کیا تھا۔