Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت کئی ملکوں کے لیے ایمریٹس کا رعایتی پیکج

امارات ایئر دبئی سے کراچی کا ٹکٹ 1055 درہم  میں ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے سفر کے لیے پرکشش پیکج متعارف کیے ہیں۔
خاندان کے افراد اور دوست احباب نئے سال کے دوران اپنے وطن بھی سستے ٹکٹ استعمال کر کے جا سکتے ہیں اور مختلف نئے ملکوں کی دریافت کے لیے سیاحت کا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس نے بیان میں کہا کہ اکانومی کلاس کا ٹکٹ دبئی سے کراچی کا ٹکٹ 1055 درہم  میں ہوگا۔
استنبول کا 1605، قاہرہ کا 1695، ماسکو کا 1995، لاس اینجلس کا 4995 درہم میں ہوگا جبکہ دبئی سے کراچی کے لیے بزنس کلاس کا ٹکٹ 4495، قاہرہ کے لیے 5995، استنبول کے لیے 8995، ماسکو کے لیے 9995 اور لاس اینجلس کے 23995 درہم میں ہوگا۔ 
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ 19جنوری سے 2 فروری 2021 تک 15 جون 2021 تک کے سفر کے لیے ریزرویشن کرانا ہوگا۔
علاوہ ازیں سفر کی تاریخ تبدیل کرانے کے لیے لچکدار آپشن بھی ہوں گے اور اس کے لیے بھی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔ 
یکم فروری 2021  تک 15 جون 2021 تک کے سفرکی بکنگ کرانے والوں کو 2 ہزار میل سکائی وارڈز کی رعایت دی جاـئے گی۔
اکانوی کلاس کی پروازوں پر 20 ڈالر اور بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کی پروازوں کے لیے ہر دو ہزار میل سکائی وارڈز تک چالیس ڈالر ملیں گے۔ 

شیئر: