انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون کی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے متعلق شکایات کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔
ابھی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے متعلق تنازع جاری ہی تھا کہ پرانی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کا معاملہ بھی سامنے آ گیا ہے اور انڈیا میں سوشل میڈیا پر ’مرزا پور‘ ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’مہاتما گاندھی کا قاتل نتھو رام گوڈسے سچا ہندو قوم پرست تھا‘Node ID: 533166
-
’ارنب کے دو آگے ارنب، ارنب کے دو پیچھے ارنب، بولو کتنے ارنب؟'Node ID: 533946
-
مندر کے لیے چندہ مہم، انڈین مسلمان ’خوف میں جینے پر مجبور‘Node ID: 534296
بہت سے لوگ جہاں اس پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں وہیں کئی اس بات پر حیران ہیں کہ سپریم کورٹ کے پاس ان چھوٹی چیزوں کے لیے فرصت ہے جب کہ ملک کو دریپش اہم معاملات پر عدالت عظمیٰ خاموش ہے۔
ٹوئٹر صارف شمع محمد نے لکھا کہ ’ایمازون پرائم کو سپریم کورٹ کا نوٹس ملا ہے کہ مرزاپور ویب سیریز یوپی کے تاثر کو خراب کرتی ہے۔ یہ کتنی عجیب بات ہے کہ سپریم کورٹ کو اس قسم کی چھوٹی چیزوں کے لیے فرصت ہے اور یوگی حکومت کے ذریعے صدیق کپن کی غیر قانونی حراست کے لیے وقت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی پریشان کن ترجیحات!‘
Amazon Prime gets SC Notice after complaint that web series #Mirzapur maligns image of UP. It's ironic that SC has time for frivolous cases like this & not to address the unconstitutional jailing of #SiddiqueKappan by the @myogiadityanath govt! Troubling priorities of the SC!
— Shama Mohamed (@drshamamohd) January 21, 2021
نیوز اینکر گارگی راوت نے لکھا کہ ’اور جو یوپی میں جرائم ہو رہے ہیں اس کا کیا۔ مجروح جذبات کی قوم میں اصلی جرائم سے زیادہ عکاسی پر غصہ ہے۔‘
What about all the crimes happening in UP. Nation of hurt feelings, more outraged over 'portrayals' than the actual crimes. #UP #Mirzapur https://t.co/VlheGE95ZU
— Gargi Rawat (@GargiRawat) January 21, 2021
سپرٹ آف کانگریس نامی صارف نے لکھا کہ ’ویب سیریز مرزاپور یوپی کی تصویر کو خراب کرتی ہے لیکن بہیمانہ گینگ ریپ اور قتل جو یو پی میں ہو رہے ہیں وہ یو پی کی تصویر کو خراب نہیں کرتے۔ سنگھی منطق۔‘
Webseries #Mirzapur hurt the image of UP but the brutal gangrapes and murders that happen in UP doesn't hurt UP image.
Sanghi logic.
— Spirit of Congress ✋ (@SpiritOfCongres) January 21, 2021
اس کے برعکس ایک صارف نریند تیوار نے لکھا کہ جو لوگ سپریم کورٹ کے نوٹس پر شکایت کر رہے ہیں وہ اس خبر کو دیکھیں۔۔۔۔'
Those who are complaining about SC notice please see this...#Mirzapur pic.twitter.com/mQnNWKIWju
— Narendra tiwari (@narendra__ti) January 21, 2021