فوٹوگرافروں کا جنگل میں جانوروں کے ساتھ دلچسپ ٹاکرا: تصاویر
جنگلی حیات کی تصاویر لیتے وقت فوٹو گرافروں کو کبھی کبھی دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ویسے تو کسی بھی مخصوص جانور کی ایک اچھی تصویر لینے کے لیے فوٹو گرافروں کو کئی گھنٹے ایک ہی مقام پر بیٹھے رہنا پڑتا ہے، لیکن انتظار کے ان لمحات کے دوران کبھی جانوروں کی دلچسپ حرکتیں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔
فوٹو گرافی اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے واکیم کامپا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں جانور اپنا تجسس دور کرنے کے لیے فوٹو گرافر کے انتہائی قریب پہنچے ہوئے ہیں۔
کئی گھنٹوں سے جنگل میں موجود ایک فوٹو گرافر کے ساتھ جنگلی جانور مانوسیت کا اظہار کر رہی ہے۔
سمندری حیات کی فوٹو گرافی کرتے کرتے ایک سیل فوٹو گرافر کے اوپر آ کر بیٹھ گئی۔
یہ جنگلی جانور انتہائی مزے سے فوٹو گرافر کی کمر پر چڑھ کر ارد گرد کا نظارہ کر رہا ہے۔
کیمرا پڑا دیکھ کر ان جنگلی جانوروں اس سے کھیلنا شروع کر دیا۔
قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی کے دوران ایک جانور فوٹو گرافر کے بڑے سے کیمرے پر چڑھ کر کھڑا ہو گیا۔
فوٹو گرافر کو لیٹا ہوا دیکھ کر ایک جنگلی جانور اس کے اوپر آ کر لیٹ گیا۔
ایک برفانی جانور کی کیمرے کے لینز میں دیکھتے ہوئے تصویر لے لی گئی۔