میاں بیوی شادی کے بعد زندگی کے سفر کا ایک ساتھ آغاز کرتے ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو دونوں کی الگ الگ ہوتی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ شادی کے پہلے سال میاں بیوی کے درمیان بہت ساری مشکلات جنم لیتی ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے ہوتے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والے ایسے ہی چند مسائل کا ذکر اور ان کا حل پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
میاں بیوی بات چیت کیوں بند کرتے ہیں؟Node ID: 494481
-
میاں بیوی کے لطیفے، 'اصل بات سب کو پتا ہے'Node ID: 498861
-
پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتارNode ID: 529451
1: مالی معاملات
شادی کے پہلے سال میاں بیوی کے لیے مالی معاملات سب سے بڑا چیلنج ہوتے ہیں۔ نئے جوڑے ایک دوسرے سے مالی معاملات کھل کر بیان کرنے سے کتراتے ہیں۔ اس لیے گھریلو اخراجات بعض اوقات ان کے لیے مشکل کا باعث بن جاتے ہیں۔ آمدن اور خرچ میں توازن نئے جوڑے کے لیے آسان کام نہیں ہوتا۔
اگر جوڑا مالی معاملات کی وجہ سے الجھن کا شکار ہو تو اسے آپس میں مل بیٹھ کر صلاح مشورہ کرنا چاہیے اور اپنے مالی اہداف مقرر کرنے چاہییں۔ جب دونوں مل کر اپنے مالی معاملات حل کریں گے تو بآسانی ایک مناسب راہ نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
2: رشتے دار
نئے جوڑے کو سارے رشتے دار اچھے اچھے مشورے دینا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔
لیکن شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ نئے جوڑے کی زندگی ان سے کتنی مختلف ہے اور وہ اپنی زندگی کیسے گزارنا چاہتے ہیں۔ ایسے معاملات میں رشتے داروں کی دخل اندازی دونوں کے درمیان مشکلات پیدا کرتی ہے۔
جب بھی آپ کو ایسی مشکل کا سامنا ہو جو رشتے داروں کی پیدا کردہ ہو تو اپنی اہلیہ یا شوہر کے ساتھ مشورہ کریں اور بتائیں کہ آپ تناؤ کی کیفیت کا شکار ہیں۔
یاد رکھیں سب رشتے داروں کی احترام کے ساتھ حدود مقرر کریں تاکہ وہ اس سے تجاوز نہ کریں۔ اپنے والدین اور رشتے داروں سے ان حدود کے بارے میں صلاح مشورہ کریں۔ اس سے آپ نہ صرف اپنی فیملی کے لیے بہتری کی راہ نکالیں گے بلکہ آپ کا خاندان بھی سکون محسوس کرے گا۔
![](/sites/default/files/pictures/January/42951/2021/2_0.jpg)