Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ترکی الفیصل سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

کے ایف سی ایف آر آئی ایس مرحوم شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے علمی مشن کو جاری رکھنے کے لیے بنایا گیا۔ فوٹو (کے ایف سی ایف آئی ایس ویب سائٹ)
سعودی عرب کے کنگ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز (کے ایف سی آر آئی ایس) کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز شہزادہ ترکی الفیصل السعود سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سینٹر کے مقاصد اور سرگرمیوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
کنگ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز مرحوم شاہ فیصل بن عبدالعزیز (1906۔ 1975) کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے بنایا گیا تھا تاکہ دنیا اور مملکت کے درمیان علم کا تبادلہ ہو سکے۔
سینٹر ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے جو تحقیق، محققین اور اداروں کو ایک دوسرے سے قریب کرتا ہے تاکہ علمی کام کو تیار، محفوظ اور شائع کیا جا سکے۔
مرکز کا مقصد موجودہ ادب اور تحقیق کو بڑھانا ہے تاکہ علمی مباحث کو سامنے لایا جا سکے اور میدان انسانیت، سماجی سائنسز، ادب اور آرٹ میں تاریخی طور پر اور حالات حاضرہ میں مسلم معاشروں کا حصہ اور کردار کھل کر سامنے آئے۔

شیئر: