دبئی میں چین کی کورونا ویکسین سینوفارم اتوار سے دی جائے گی
دبئی میں چین کی کورونا ویکسین سینوفارم اتوار سے دی جائے گی
ہفتہ 30 جنوری 2021 19:28
پہلے مرحلے کا آغاز فائزر اور بائیو نٹیک ویکسین سے کیا گیا تھا۔(فوٹو گلف نیوز)
دبئی میں اتوار سے عام لوگوں کوچین کی تیار کردہ سینوفارم ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیا جائے گا کیونکہ مشرق وسطیٰ کے اس سیاحتی مرکز میں کورونا وائرس انفیشکن ریکارڈ سطح تک جا پہنچا ہے ۔
روئیٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق آج ہفتہ کو امارارتی حکومت کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اماراتی شہری اس ویکسین کے اہل ہیں۔
کووڈ19 کے کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
گذشتہ ہفتے سے امارات میں کورونا وائرس کے یومیہ انفیکشنزانتہائی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد دبئی نے اسپتالوں میں غیر ضروری آپریشنزاور ریستورانز میں براہ راست موسیقی کو ایک ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں دسمبر سے عام لوگوں کو سینوفارم ویکسین دینا شروع کر دی گئی تھی۔ اس کے برخلاف دبئی نے اپنی ویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز فائزر اور بائیو نٹیک کی تیار کردہ ویکسین سے کیاتھا۔
دبئی میں ماسک اورمعاشرتی دوری کے سوا کورونا وائرس سے متعلق باقی پابندیاں بڑی حد تک ختم کردی گئی ہیں۔
سردیوں کے موسم میں دبئی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔ بے حد مقروض معیشت زیادہ تر سیاحت اور تفریح پر انحصار کرتی ہے۔
90لاکھ کی آبادی والی اس خلیجی ریاست کو امید ہے کہ وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پالیاجائے گا اور میعشت کے لیے کاروبار کھلا رکھا جائے گا۔
امارات حکومت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 ویکسین کی107561 خوراکیں دی گئی ہیں جس کے بعد اب تک تقسیم کی جانیوالی خوراکوں کی تعداد 3114162 ہو چکی ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق ہر 100میں سے 31.49افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔