Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی مسافروں کےلیے ایس او پیز کیا ہیں؟

سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مختلف ممالک نے حفاظتی ایس او پیز کا اعلان کیا ہے جن میں بین الاقوامی سفر کے حوالے سے بھی قواعد مقرر کیے گئے ہیں ۔
فلائی دبئی نے 7 جولائی سے شیڈول پروازوں کی بحالی کے اعلان کے بعد دبئی کے مسافروں کے لیے گائیڈ بک جاری کردی ہے-
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کےایگزیکٹیو چیئرمین غیث الغیث نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس کی وبا نے مسافروں کے سفر کا طریقہ بدل دیا- ہم سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا- فلائی دبئی نے اسی جذبے سے آسان گائیڈ بک جاری کی ہے تاکہ موسم گرما کے دوران سفر محفوظ رہے۔

 7 جولائی سے دبئی وزٹ ویزےکھل جائیں گے (فوٹو، ٹوئٹر)

گائیڈ بک میں بین الاقوامی مسافروں، امارات آنے والے  غیر ملکیوں، اماراتیوں یا امارات میں سکونت پذیر تارکین وطن سب کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں-
 7 جولائی سے دبئی وزٹ ویزےکھل جائیں گے- سفر سے قبل مندرجہ ذیل کارروائی کرنا ہوگی-
اماراتی ویزے کے تقاضے پورے کرنا ہوں گے- یہ وہی ہیں جو نئے کورونا وائرس کی وبا سے پہلے تھے-
انٹرنیشنل ٹورانشورنس سکیم خریدنا ہوگی میڈیکل انشورنس کو شامل کرنا ہوگا-
میڈیکل اقرار نامہ پیش کرنا ہوگا جس میں تحریر ہوگا کہ آپ نئے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں- قرنطینہ اقرار نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں نئے کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج اور قرنطینہ کے جملہ اخراجات آپ برداشت کریں گے-
سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا- یہ امارات پہنچنے سے  96 گھنٹے قبل کرایا جائے گا-  پی سی آرسرٹیفکیٹ وہی معتبر ہوگا جس کا رزلٹ منفی ہوگا-
اگر سفرسے پہلے پی سی آر نہ کرایا جاسکا تو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے- ایسی صورت میں مسافر کو رزلٹ آنے تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور اگر رپورٹ مثبت آئے تو مسافر کو 14 کو دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا-
 امارات واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کو سفرسے قبل مندرجہ ذیل کارروائی کرانا ضروری ہوگی-
دبئی واپسی  کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا-
 نئے کورونا وائرس کی علامتوں سے پاک  ہونے کا میڈیکل اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا- ایک اور اقرار نامے پر دستخط لیے جائیں گے جس میں مسافر اعتراف کرے گا کہ نئے کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج اور قرنطینہ کے جملہ اخراجات وہی برداشت کرے گا-
امارات کے شہریوں اور غیرملکیوں کو اب ایسے کسی بھی ملک سفر کی اجازت ہوگی-  جہاں سفری پابندیاں نہیں ہیں- بیرونی سفر کے لیے  مندرجہ ذیل کارروائی لازمی ہوگی-
انٹرنیٹ پر آئی اے ٹی اے ٹریول سینٹر ویب سائٹ سے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آپ جس ملک میں سفر کرنا چاہتے ہیں وہاں کے سفر پر کوئی پابندی تو نہیں-
اگر فلائی دبئی سے آنے جانے کا ٹکٹ بک کرالیا ہے تو فلائی دبئی واپسی کا اجازت نامہ جاری کرے گی-
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مندرجہ ذیل کارروائی لازمی ہوگی-

دبئی میں کورونا سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ (اس صورت میں استثنی ہوگا اگر گزشتہ  96 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پر مشتمل سرٹیفکیٹ ہمراہ ہو)
ایئرپورٹ سے روانہ ہونے سے قبل دبئی محکمہ صحت میں اندراج کے  لیے ایپل یا گوگل پلے سے کووڈ 19 ڈی ایکس بی  ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے-  اس کی بدولت دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپ کو وائی فائی کی مفت سہولت حاصل ہوگی-
دبئی میں تمام مقرر حفاظتی اقدامات کی پابندی کرنا ہوگی- حفاظتی ماسک، سماجی فاصلے اور پابندی سے ہاتھ دھوتے رہنا ہوگا۔

شیئر: