دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دبئی پہنچے والے مسافروں کی جانب سے چغتائی لیبارٹری اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پی آئی اے کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ٹیسٹنگ کِٹ، 45 منٹ میں رپورٹNode ID: 508966
-
امارات میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا ٹیسٹNode ID: 509726
-
امارات ایئر کا دبئی ایئرپورٹ پر پہلا بائیومیٹری ٹریکNode ID: 513166
وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹر ہیں صرف ان سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ ہی دبئی ایئر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے۔
یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنز پر لاگو ہوگا۔
بیان کے مطابق دبئی اور شارجہ کے لیے شوکت خانم اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔
دبئی نے سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کی مخصوص ملکوں سے آمد پر کورونا وائرس ٹیسٹ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا بیان متحدہ عرب امارات نے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔
