شاہ سلمان مرکز کے سوڈان، اردن اور یمن میں منصوبے جاری
شاہ سلمان مرکز کے سوڈان، اردن اور یمن میں منصوبے جاری
بدھ 20 جنوری 2021 19:15
سوڈان میں نابینا پنں سے نمٹنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سوڈان میں آنکھوں کی بیماریوں خصوصاً نابیناپن سے نمٹنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کا آغاز سوڈان کی وزارت صحت کے وفد، سوڈان میں سعودی سفارت خانے کے نمائندوں اور کے ایس ریلیف ٹیم کی موجودگی میں ہوا۔
مرکز کی رضاکار میڈیکل ٹیم 15 ہزار سے زائد مریضوں کی جانچ کرے گی۔ 1200 کے قریب سرجریز کی جائیں گی۔ تین ہزار نظر کے چشمے اور ادویات بھی تقسیم کی جائیں۔
اس مہم کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں اور افراد کی مدد کرنا ہے جو خرطوم، ام درمان اور الکلاکلا میں علاج کروانے سے قاصر ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اردن میں شام اور فلسطینی پناہ گزینوں میں موسم سرما کی ایک ہزار 595 کٹس اور تین ہزار 190 کمبل تقسیم کیے، جن سے آٹھ ہزار 35 افراد مستفید ہوئے۔ ہر کٹ میں جیکٹس، سویٹرز، ٹوپیاں اور مختلف سائز کے دیگر لباس ہوتے ہیں۔
درین اثنا کے ایس ریلیف نے یمن کے عدن گورنریٹ میں بے گھر افراد میں 108 ٹن سے زیادہ کھانے کی ٹوکریاں تقسیم کیں، جن سے چھ ہزار 60 افراد مستفید ہوئے۔