Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی آنے والے سیاحوں میں انڈین باشندے سرفہرست

2020 میں انڈین سیاحوں کی تعداد 8 لاکھ 65 ہزار ریکارڈ کی گئی۔(فوٹو ٹوئٹر)
دبئی ادارہ سیاحت نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران 55 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ غیرملکی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ غیرملکی سیاح انڈیا سے آئے۔ ان کی تعداد 8 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا جہاں سے 4 لاکھ افراد سیاحت کے لیے دبئی پہنچے۔ برطانیہ کا نمبر تیسرا رہا جہاں سے  3 لاکھ 92 ہزار سیاحوں نے دبئ کا رخ کیا۔
روس 2 لاکھ 96 ہزار سیاحوں کے ساتھ چوتھے، سلطنت عمان 2 لاکھ 40 ہزار کے ساتھ پانچویں، پاکستان 2 لاکھ 12 ہزار سیاحوں کے ساتھ چھٹے، امریکہ ایک لاکھ 91 ہزار سے ساتویں، چین ایک لاکھ 82 ہزار سے 8 ویں جبکہ مصر اور فرانس ایک لاکھ 66 ہزار سیاحوں کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر رہے۔ 
دبئی میں 2020 دسمبر کے آخر میں711 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 947 تک پہنچ گئی۔
  دبئی میں فائیو سٹار ہوٹلوں کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے کمروں کی کل تعداد 44 ہزار 67 ہے۔
فور سٹار ہوٹلوں کا تناسب  28 فیصد اور 3 ستاروں والے ہوٹلوں کا تناسب 17 فیصد رہا۔ درمیانے درجے کے فرنشڈ اپارٹمنٹ کی تعداد 191 ریکارڈ کی گئی۔ 

دبئی  آنے والے سیاحوں میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی ایشیا اور یورپی ممالک سے رہا ہے(فوٹو عرب نیوز)

اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عموما فی مسافر 4 رات سے زیادہ دبئی میں مقیم رہے۔ ہوٹل کے ایک کمرے کا یومیہ اوسطا کرایہ 343 درہم  رہا۔
دبئی  آنے والے سیاحوں میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی ایشیا اور یورپی ممالک سے رہا ہے۔
اس حوالے سے یہ دونوں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں سے ان دونوں مقامات سے آنے والےسیاحوں کا تناسب 21 فیصد رہا۔
ان کے  بعد جی سی سی ممالک  تیسرے نمبر پر رہے جن کا تناسب 14 فیصد رہا- مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  بارہ فیصد سے چوتھے نمبر پر رہے۔ 

شیئر: