Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے ایک اور ڈرون کو تباہ کردیا

اتوار کی صبح اور شام حوثیوں کے چار بارودی ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
عرب اتحاد نے پیر کو سعودی عرب پر ایران کے حمات یافتہ حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
سرکاری ٹی وی نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ’ حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے بارود سے لدے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ’ حوثی باغی شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرکے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔
’بین الاقوامی قانون کے مطابق حوثی با غیوں کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے اتوار کی صبح اور شام حوثیوں کے چار بارودی ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب پر حملے کے لیے اتوار کی شام تین ڈرون حملے کے  لیے بھیجے تھے انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا‘۔ 
اتوار کی صبح حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہریوں اور سول تنصیبات پر حملے کے لیے ایک بارودی ڈرون بھیجا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا تھا۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ ہے۔

شیئر: