Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساٹھ برس قبل ریاض ریلوے سٹیشن کے ریستوران میں کھانوں کے نرخ کیا تھے؟

ریستوران کے منتظمین عربی اورانگریزی میں نرخ گاہکوں کو پیش کیا کرتے تھے۔(فوٹو اخبار 24)
 سعودی سکالر منصور الشویعر نے ریاض ریلوے سٹیشن پر ساٹھ برس قبل ایک ریستوران کی قدیم تصویر شیئر کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق الشویعر نے بتایا کہ یہ تصویر گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے کی ہے۔ اس وقت ریستوران میں پیش کیے جانے والے کھانے اور ان کے نرخ درج ہیں۔ 
الشویعر نے بتایا کہ ریاض ریستوران کے منتظمین عربی اورانگریزی دونوں زبانوں میں کھانے پینے کی اشیا اور ان کے نرخ گاہکوں کو پیش کیا کرتے تھے۔
مینو کے مطابق سنترے کا رس 75 ھللہ، چاول 50 ھللہ ، میکرونی 2 ریال، سوپ 50 ھللہ، شوربے اور گوشت کے ساتھ تیار چاول 2.75 ریال، کیک 50 ھللہ، پیپسی کولا 75 ھللہ، عربی قہوہ اور چائے 25 ھللہ میں فروخت کی جارہی تھی۔
مینو میں یہ بھی تحریر ہے  کہ یہ نرخ ریلوے لائن کے ملازمین کے سوا گاہکوں کے لیے ہیں۔ 
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاض ریلوے سٹیشن پر موجود ریستوران ریلوے ملازمین کو رعایتی نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کرتا تھا۔

شیئر: