Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی سمگلنگ کیس: 10 ملین ریال ضبط، 14 برس قید

رقم سفری بیگ، مٹھائیوں کے ڈبے اور ملبوسات میں رکھی گئی تھی- (فوٹو: عاجل)
پبلک پراسیکوشن نے ہوائی اڈے کے راستے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے گروہ میں شامل افراد کو 14 برس قید اور 10 ملین ریال ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ منی سمگلنگ کے جرم میں ملوث پانچ غیرملکیوں کو چودہ برس قید اور 80 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی- ان سے برآمد ہونے والے 10 ملین  ریال بھی ضبط کر لیے گئے-
 سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے پانچ شہری ہوائی اڈوں کے راستے غیرقانونی ذرائع سے جمع شدہ رقم سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے- وہ  سفری بیگ، مٹھائیوں کے ڈبے، اور ملبوسات کی خفیہ جیبوں میں رقوم چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے-
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ پانچوں سے پوچھ گچھ کر کے معاملہ عدالت کے  حوالے کردیا گیا تھا- شواہد کی بنیاد پرفرد جرم عائد کردی گئی تھی جس پر ان کے خلاف حتمی فیصلے جاری ہو گئے-
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ شواہد کی بنیاد پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی-  ملزمان کے خلاف 14 برس قید ضبط شدہ دس ملین ریال ضبط کرلیا- 80 ہزار ریال کے جرمانے اور منی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کرنے کے فیصلے جاری ہوگئے- پانچوں غیرملکیوں کو سزا کی مدت مکمل کرنے کے  بعد سعودی عرب سے بے دخلی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے-
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف عبرتناک قانونی کارروائی ہوگی- پبلک پراسیکیوشن یہ کام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کرتا رہے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: