Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین بھی مردوں کو چھوڑ کر جا سکتی ہیں‘

45 سالہ سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں (فوٹو: سشمیتا انسٹاگرام)
سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جن سے گمان کیا جا رہا ہے کہ کہیں وہ روہمن عمر سے علیحدہ تو نہیں ہونے لگیں۔
45 سال سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور سشمیتا سے تقریباً پندرہ سال چھوٹے ہیں۔
حال ہی میں سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر خوب صورت پس منظر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی زندگی سے متعلق تبصرہ بھی کیا۔
تصویر میں سشمیتا کو ایک کشتی میں بیٹھے ہوئے سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سشمیتا آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
تصویر کے ساتھ سشمیتا نے لکھا کہ ’سمندر ایسا مقام ہے جہاں وہ بالکل غیر جانبدار ہوتی ہیں، اور زندگی کے بہترین فیصلے وہیں کرنے چاہییں جہاں آپ غیر جانبدار ہوں، نہ کہ اس مقام پر جہاں آپ ٹوٹے ہوئے ہوں۔‘
دو دن پہلے سشمیتا نے انسانی رشتوں کے حوالے سے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس پر صارفین نے سوال کرنا شروع کر دیا کہ ’کہیں روہمن شال اور اُن میں علیحدگی تو نہیں ہو رہی۔‘
سشمیتا نے اپنی پوسٹ کے ذریعے کسی کا قول شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا۔ مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ خاتون کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی، لیکن وہ جا سکتی ہے۔‘
ایک حالیہ انٹرویو میں روہمن شال سے جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’وہ سشمیتا اور ان کی بیٹوں کے ساتھ ایک فیملی کے طور پر ہی رہتے ہیں، اور بچوں کے ساتھ ان کا تعلق باپ اور دوست والا ہے۔‘
روہمن نے کہا کہ ’وہ سب مل کر ایک خوش حال فیملی کے طور پر اکھٹے رہتے ہیں اور شادی کے سوال پر زیادہ نہیں سوچتے۔‘
’جب شادی ہوگی، تو ہم نہیں چھپائیں گے۔‘

شیئر: