جدہ : کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 140 دکانیں سیل
جدہ : کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 140 دکانیں سیل
جمعہ 12 فروری 2021 15:29
سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا انتہائی اہم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 140 دکانیں سیل کردیں۔ تفتیشی ٹیمیں بلدیہ اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کے سیکریٹری محمد المطیری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تفتیشی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 168 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔
ریجنل سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ اداروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کو لازمی قراردیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔
اس ضمن میں احتیاطی تقاضے کے تحت وزارت داخلہ نے سینما گھروں، تفریحی اور کھیلوں کے مراکز کے علاوہ شادی ہالز کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجاسکے۔
قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے بلدیہ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں کا وقتا فوقتا دورہ کرتی ہیں تاکہ کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے۔
رضاکاروں کی جانب سے بھی بلدیہ سے تعاون کرتے ہوئے لوگوں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے کورونا وائرس سے بچاو کے طریقوں سے آگاہ کیاجارہا ہے۔