لبنان، مراکش، الجزائر، عراق اور مصر کورونا کی دوسری لہر کی زد میں
’مصر میں 609 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: بوابۃ الشرق)
مختلف عرب ممالک کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہیں جہاں نئے مریضوں کے علاوہ مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2934 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 334086 ہوگئی ہے‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 228021 ہے جبکہ ہلاک شدگان 3915 ہیں‘۔
’گزشتہ روز 49 مزید مریض وبا کے باعث ہلاک ہوگیے تھے۔
مراکش :
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز 496 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 447656 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 10 مریض ہلاک ہوئے تھے جن کے بعد کل تعداد بڑھ کر 8450 ہوگئی ہے‘۔
’وبا کی ابتداسے لے کر اب تک 457956 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں‘۔
الجزائر :
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 254 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو مریض ہلاک ہوگیے ہیں۔
الجزائری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ایک دن میں 195 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مریضوں کی کل تعداد 110303 ہوگئی ہے‘۔
’وبا کے باعث ہلاک شدگان کی کل تعداد 2932 ہے جبکہ 75628 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔
تیونس :
تیونسی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 977 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 221455 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 7461 ہیں‘۔
عراق :
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز 2530 نئے مریض کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
عراقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’ملک میں 639438 مریض وبا کا شکار ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ روز 13 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 13157 ہے‘۔
’عراق کے مختلف ہسپتالوں میں 21459 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 259 انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں‘۔
مصر :
مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 508 مریض شفایا ب ہوئے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’609 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’جمعہ تک مریضوں کی کل تعداد 172602 رہی جن میں سے 134215 مریض شفایاب ہوگیے ہیں جبکہ 9899 ہلاک ہوئے ہیں‘۔