آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل مرحلے میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نومی اوساکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئیں اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔
مزید پڑھیں
-
دنیا کا قدیم ترین ٹینس ٹورنامنٹ منسوخNode ID: 468861
-
ٹینس کے حریف لاک ڈاؤن کے دنوں میں ساتھ dont publishNode ID: 476636
-
مالڈووا کا ٹینس کھلاڑی انڈیا میں ’ہیرو‘ کیسے بن گیا؟Node ID: 477326
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرینا ولیمز کے 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی خواہش کو نومی اوسکا نے انہیں شکست دے کر پورا نہ ہونے دیا۔ ہارنے والی سرینا ولیمز کے لیے نیوز کانفرنس کے موقع پر جذباتی ہونے کی وجہ سے راڈ لیور ایرینا میں موجود ہجوم کو بھاری دل سے الوادع کہنا پڑا۔
Serena Williams left her post-match press conference in tears.
To be honest, it looked like she might have been crying even before it started...#AusOpen
— Biola Solace-Chukwu (@Beeorlicious) February 18, 2021
نیوز کانفرنس کے دوران سرینا ولیمز کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، سرینا ولیمز کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ’نیوز کانفرنس کے دوران ان سے ایسے سوال نہیں پوچھنا چاہیے تھے جن سے وہ جذباتی ہو گئیں۔‘
ٹوئٹر صارف جے نے لکھا کہ ’مجھے بہت برا لگا کہ کھیل کے بعد پوچھے گئے سوالوں نے سرینا کو رلا دیا انہیں اکیلا چھوڑ دینا چاہیے تھا۔‘
ٹوئٹر صارف میڈیسن نے لکھا کہ ’مجھے سرینا پر بہت فخر ہے، انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا لیکن نومی پر بھی فخر کیا جانا چاہیے۔‘