Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ دروازے سے شیشہ فراہم کرنے والے ریستوران پر چھاپہ

جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے ریستوران کو سیل کردیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر)  
سعودی عرب کے شہر جدہ میں شیشہ، حقہ اور ٹیبل سروس فراہم کرنے والے ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے، جہاں خفیہ دروازے سے گاہکوں کو اندر بھیجا جا رہا تھا۔ 
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ریستوران کو سیل کردیا گیا ہے  
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی نے بتایا کہ رپورٹ ملنے پر ایک قہوہ خانے پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ جدہ کے تاریخی علاقے میں واقع قہوہ خانہ خفیہ دروازے سے گاہکوں کو اندر بلا کر شیشہ، حقہ اور ٹیبل سروس فراہم کررہا ہے۔ قہوہ خانے کا یہ عمل نئے کورونا وائرس  کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کے دائرے میں آتا ہے۔  
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بلدیہ کے انسپکٹرز صحت عامہ کی حفاظت، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکی کی صحت کی خاطر ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے چھاپہ مہم جاری رکھیں گے۔ 

شیئر: