Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر وائرل جملے سے پہلے ملازمت اور پھر شادی

وائرل جملے نے ہوم ڈلیوری بوائے کی قسمت بدل دی۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں چند روز قبل سوشل میڈیا پر ہوم ڈلیوری سروس بوائے کا ایک جملہ وائرل ہوا جس نے ہوم ڈلیوری بوائے کی قسمت بدل دی۔  
اخبار 24 کے مطابق ہوم ڈلیوری سروس بوائے نے اس تاریخی جملے کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آٹھ ماہ تک بے روزگار بیٹھا رہا پھر ہوم ڈلیوری سروس کا رخ کیا اور روزانہ 8 گھنٹے یہ کام کرتا رہا۔ 
سعودی نوجوان نے بتایا کہ ایک بار ایک خاتون نے اس سے معروف بک سٹور سے کتابیں طلب کیں۔ کتابیں پہنچانے کی بات کے دوران خاتون نے دریافت کیا ’تم کتابیں گاڑی سے پہنچاؤ گے؟ نوجوان نے ازرہ مذاق کہا ’لا معی ناقۃ‘ (جی نہیں)- میرے پاس تو اونٹنی ہے‘۔
ہوم ڈلیوری سروس بوائے کا کہنا تھا کہ میرا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس کی بدولت مجھے ایک بڑی کمپنی میں ملازمت مل گئی۔ 
سعودی نوجوان نے بتایا خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ جس خاتون کے سوال کی وجہ سے مجھے شہرت اور پھر ملازمت ملی اب اسی خاتون سے میرا رشتہ ہوگیا ہے،  میری خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ 

شیئر: