ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 44 ہزار خلاف ورزیاں
اتوار 21 فروری 2021 19:27
سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ 19 نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 44 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں دارالحکومت ریاض میں ریکارڈ کی گئیں ان کی تعداد سترہ ہزار 800 رہی۔
مکہ مکرمہ دس ہزار600 الشرقیہ 5 ہزار سے زیادہ، القصیم میں دو ہزار 230 اور مدینہ منورہ ایک ہزار900 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
الجوف مں ایک ہزار 300 ، باحہ ایک ہزار ، عسیر 939 ، حائل 896 ، حدود شمالیہ 742 ، تبوک 611، جازان 346 اور نجران میں 178 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
مملکت بھر میں مجموعی طور پر 44 ہزار2 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئی ہیں۔