ایک صدی قبل مسیح کے ’غمگین ایموجی‘ کا نقش
ایموجی الجوف ریجن کے القریات علاقے سے ملی ہے (فوٹو: وزیر ثقافت ٹوئٹر)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے ’غمگین ایموجی‘ کا تاریخی نقش جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزیر ثقافت نے بتایا کہ غمگین ایموجی شکل والا تاریخی نقش الجوف ریجن کے القریات علاقے سے ملا ہے۔ وہاں یہ نبطی محل ’المدھن‘ میں موجود تھا اور یہ ایک صدی قبل مسیح پرانا ہے۔
القریات سعودی عرب میں اہم سیاحتی و ثقافتی قدرو قیمت والے نقوش اور آثار قدیمہ سے مالا مال ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ان دنوں ملکی و بین الاقوامی آثار قدیمہ کے ماہرین کے ذریعے مملکت کے مختلف علاقوں میں نوادر اور آثار قدیمہ کی تلاش کے لیے کھدائیاں کرا رہا ہے۔
تاریخی مقامات کے مطالعات اور تحقیقات پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں۔