دمام میں کنگ عبد العزیز بندر گاہ کے کسٹم اہلکاروں نے شراب تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے خام مواد کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’نشہ آور مشروب تیار کرنے میں استعمال کئے جانے والے خام مواد مواد کی مقدار 77 ہزار 482 لیٹر ہے‘۔
’یہ ایک کارگو کے ذریعہ بندر گاہ پہنچا تھا، ابتدائی معائنے کے بعد اسے روک دیا گیا، بعد ازاں لیبارٹری ٹیسٹ پر اس کی نوعیت معلوم کی گئی‘۔
’محکمہ کسٹم نے کارگو وصول کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے اسے جان بوجھ کر ریلیز کر دیا تھا، بعد ازاں وصول کرنے والوں کو بھی پکڑ لیا گیا‘۔
#ارقد_وآمن | نجح #أبطال_الجمارك في إحباط 3 محاولات تهريب لمواد أولية لصناعة المشروبات الكحولية بإجمالي 77,482 لتر بجمرك ميناء الملك عبدالعزيز بالدمام، وبالتنسيق مع @security_gov تم ضبط المستقبلين. pic.twitter.com/Qrrho1E84p
— الجمارك السعودية (@SaudiCustoms) February 21, 2021