’ پارکنگ میں گاڑیوں کے عقب میں گاڑی لگانا سنگین خلاف ورزی‘
’ پارکنگ میں گاڑیوں کے عقب میں گاڑی لگانا سنگین خلاف ورزی‘
اتوار 21 فروری 2021 20:04
کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ممنوعہ مقامات پر پارکنگ گاڑی کے مالک ہی نہیں بلکہ ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ممنوعہ مقامات پر پارکنگ سے گریز کیا جائے۔
غلط طریقے سے پارکنگ پر جرمانہ لگایا جاتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے تنبیہ کی کہ پارک گاڑیوں کے عقب میں گاڑی پارک کرنا سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ گاڑیوں کے مالکان کی حق تلفی اور ان کے وقت کی بربادی بھی ہے۔
بیان میں محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے چارٹ ون کے مطابق ممنوعہ مقامات اور گاڑیوں کے عقب میں پارکنگ پر کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سو ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ غلط طریقے سے پارکنگ پر بھی یہ جرمانہ لگایا جاتا ہے۔