شہزادہ خالد بن سلمان کا برطانوی وزیر دفاع سے رابطہ
جمعرات 25 فروری 2021 10:00
’دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی وزیر دفاع بن والیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خطے میں درپیش تازہ ترین صورتحال اور دفاع کے شعبے میں مشترکہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
خطے کے امن واستحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں رہنماؤں نے سیر حاصل گفتگو کی ہے۔